یہ بس کس سمت میں جا رہی ہے؟



— اسکرین شاٹ— اسکرین شاٹ
نیشنل جیو گرافک کی جانب سے اپنی سیریز برین گیمز کے لیے تیار کی گئی یہ تصویر بڑے بڑوں کو الجھا کر رکھ دیتی ہے۔
جی ہاں واقعی بالغ افراد کو جب یہ تصویر دکھا کر پوچھا جاتا ہے کہ یہ بس کس سمت کی جانب چل رہی ہے یعنی دائیں یا بائیں ؟
تو آپ بھی اس تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کس سمت میں جارہی ہے ، اب بھی اندازہ نہیں ہوسکا؟
مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ چھوٹے بچے یہاں تک کہ ایسے ننھے فرشتے جو اسکول نہیں جاتے ان میں سے 80 فیصد نے اس کا درست جواب دینے میں کامیاب رہے۔
اور ان کی منطق زیادہ دلچسپ تھی اور صحیح جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا اس لیے بتایا کیونکہ اس جانب دروازہ نظر نہیں آرہا۔
بچوں کو اسکول جانے کے باعث بسوں کا زیادہ بہتر تجربہ ہوتا ہے اور اسی لیے وہ اس سوال کا جواب بالغوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز سے دے پاتے ہیں۔
اس سے بچوں کی تخلیقی سوچ کا اندازہ بھی ہوتا ہے جو انہیں جواب دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
اور ہاں اس کا جواب سمجھ نہ آئے تو نیچے ویڈیو میں آپ اسے دیکھ سکتے ہیں۔
Share on Google Plus

About Entertainment

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment